کانگریس ارکان نے راجستھان کے الور میں گئوركشكوں کے حملے کے واقعہ پر آج
راجیہ سبھا میں بھاری ہنگامہ کیا اور کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی
لیکن ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کارروائی ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر وقفہ صفر میں حزب اختلاف کے
رہنما غلام
نبی آزاد نے اس مسئلے کو اٹھایا اور کہا کہ کل بھی کئی ارکان نے اس مسئلے
کو اٹھایا تھا لیکن پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نے اس واقعہ کے ہونے سے
ہی انکار کیا تھا جبکہ دوسرے ایوان میں وزیر داخلہ نے واقعہ کی بات تسلیم
کی تھی۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نے ایوان کو گمراہ کیا ہے۔